اٹلی کے ساحل سسلی میں پُرتعیش کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لاپتا آخری شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔
اٹلی کے ریسکیو غوطہ خوروں نے سسلی کے قریب برطانوی ٹیک انٹرپرینیور مائیک لنچ کی سپر یاٹ کے ڈوبنے کے بعد آخری لاپتاہ شخص کی لاش برآمد کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ لاش مائیک لنچ کی بیٹی کی سمجھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سسلی کے ساحلی علاقے میں لگژری یاٹ ڈوبنے کا واقعہ پیر کو پیش آیا تھا، کشتی میں 22 افراد سوار تھے جس میں سے 15 کو بچا لیا گیا تھا