لاہور چیمبر : ’’باکمال عورت، معیشت کی ترقی کا ستون‘‘ کے عنوان سے کنونشن 

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ’’باکمال عورت، معیشت کی ترقی کا ستون‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملک کی خواتین کی معاشی ترقی میں کردار اور ان کے حقوق و مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔ کنونشن میں لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ ،چیئرپرسن پنجاب خواتین پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر آمنہ رندھاوا، لیڈی مریم جیم، سیدہ مجتبیٰ روزی رضوی، کنول چیمہ، سمیرہ شیخ، روبا ہمایوں ڈاکٹر شاہدہ شاہنواز،ڈاکٹر صالح محمود، ارشد بیگ سمیت ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ نے شرکا ء اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جو اپنی قابلیت اور تجربے کے ذریعے ہماری خواتین اور نوجوان بچیوں کو مصنوعی ذہانت اور کوڈنگ جیسے اہم موضوعات کی جانب راغب کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ 

ای پیپر دی نیشن