گرانہ ، انڈیگو ڈیولپرز کے درمیان انڈیگو سگنیچر اپارٹمنٹس پروجیکٹ کیلئے شراکت داری

Aug 24, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) گذشتہ روز گرانہ ڈاٹ کام نے انڈیگو ڈیولپرز کیساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد ان کے آئندہ پروجیکٹ انڈیگو سگنیچر اپارٹمنٹس کیلئے تعاون کرنا ہے۔ اس اہم شراکت داری کے تحت لاہور کے شیر شاہ بلاک، گارڈن ٹاؤن میں جدید اور اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انڈیگو سگنیچر اپارٹمنٹس پروجیکٹ کے علاوہ گرانہ ڈاٹ کام نے انڈیگو ڈیولپرز کیساتھ ایک اور اہم ایم او یو پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت گرانہ کو اس پروجیکٹ کی مارکیٹنگ کے حقوق ملیں گے۔ شراکت داری کی تقریب میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں سلمان ارشد، ریجنل منیجر سینٹرل گرانہ اور اذرب شکیل، بزنس سینٹر مینیجر ایجنسی 21 شامل تھے۔ انڈیگو سگنیچر اپارٹمنٹس کے سی ای او، احمد فضیل خان نے کہا انڈیگو سگنیچر اپارٹمنٹس اعلیٰ معیار کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں