لاہور(کامرس رپورٹر) پیپسی کو پاکستان کی جانب سے’ ’سیڈ ٹو سمائل ‘‘تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایک بردباد قیادت کی سربراہی میں منعقدہ اس تقریب میںکمپنی کی جانب سے پاکستانی کسانوںکی معاونت،زرعی ماحولیاتی نظام کے فروغ اور پاکستا ن کے غذائی تحفظ کے نظام میں سرمایہ کاری کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب میں متعلقہ سٹیک ہولڈز،کسان،صنعتی ماہرین،شراکت دار ادارے اور پیپسی کو کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی،جس میںپیپسی کو افریقہ،مشرق وسطیٰ،اور جنوبی ایشیا اور پیپسی کو انٹر نیشنل بیوریجز کے سی ای او Eugene Willemsen اور پیپسی کو پاکستان و افغانستان کے سی ای او محمد کھوسہ شامل تھے۔تقریب کا انٹر ایکٹیو مکالمہ تخلیقی زراعی تخلیق کی تشکیل نواور ایک مثبت ویلیو چین کو فروغ دینے کے ہدف پر مرکوز تھا،جس کا اظہار ڈیجیٹل نمائشوںاور پینل ڈسکشن کے ذریعے کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر پیپسی کو کے پروگرامز شی فیڈز دی ورلڈ اور دیگر میںتعاون کرنے والی خواتین کاشتکاروںکی خدمات کو سراہا گیا۔