لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف اور جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملک کو جن اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ اس سے نبٹنے کیلئے وسیع ترقومی یکجہتی ، یگانگت کیلئے ایک ہونا ہوگا۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کو چاہیے حکومت کا ساتھ دے اسی میں ہم سب کی بھلائی اور بہتری ہے۔ ہمیں اپنے طور پر جائزہ لینا چاہیے ہم سے کہاں کہاں ، کب کب غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہم نے قائد اعظم کے فرمان ،اتحاد، ایمان اور یقین محکم کو فراموش کیا ہے۔ اتحاد کے معاملے میں ہماری سوچ انتشار کا شکار رہی ہے۔ کوئی بھی قوم منتشر ہو کر ترقی نہیں کر سکتی۔ اتحاد ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ سیاسی اختلافات ہر معاشرے میں ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں اسے صحت مند مقابلے کی فضا کا باعث ہونا چاہیے۔
اندرونی ، بیرونی چیلنجز سے نبٹنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Aug 24, 2024