گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال :سماعت سے محروم 6بچوں کو سرجری کاکلیئر امپلانٹ لگا دیئے 

Aug 24, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں انٹرنیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی کے تعاون سے پاکستان میں سماعت سے محروم بچوں کا سرجری کے ذریعے مفت کاکلیئر امپلانٹ لگا دئیے گئے ہیں ۔ماہر ڈاکٹرزکی ٹیم جن میں ڈاکٹر نوید احمد،ڈاکٹر شوکت ملک، ڈاکٹر نوخبت اللہ اعوان ،سیدہ حمدہ، ماورا شوکت ،ساجد یعقوب ، ڈ اکٹر سائرہ زمان ، ڈاکٹر مزمل علی ، پروفسرڈاکٹر لینا عزیز ہیڈ آف اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر خرم اعجاز میڈیکل ڈائریکٹر ، ڈاکٹر عادل ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر اورڈاکٹر اطہر عدنان گھرکی ہسپتال ہیڈا ٓف ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی شامل ہیں ۔ انگلینڈسے آئے ای این ٹی اسپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر نوید احمدنے بتا یا قوت سماعت سے محروم6بچوں کو سرجری کے ذریعے جدید ترین آلہ کاکلیئرامپلانٹ لگادیئے گئے ہیں ۔ کاکلیئرامپلانٹ کی بدولت قوت سماعت سے محروم یہ بچے ہر آواز سے روشناس ہو سکیں گے۔ وہ کاکلیئر امپلانٹ کی بدولت نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔ کاکلیئر امپلانٹ مہنگا ترین طریقہ علاج ہونے کیساتھ بہت پیچیدہ آپریشن بھی ہے جو الحمداللہ تمام آپریشنزکامیاب ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا ایک بچے کے آپریشن سے لیکر کاکلیئر امپلانٹ اور سپیچ تھراپیز تک 25سے 40لاکھ کا خرچ ہو تا ہے جو بلکل مفت کیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں