صوفیا کرام نے ہر دور میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کام کیا:رانا ادریس 

Aug 24, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القر آن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒکی پاکیزہ زندگی اور تعلیمات سے ہمیں طبیعت کی وسعت اور نفس کی سخاوت وفراخی کا درس ملتا ہے۔ صوفیا کرام نے ہر دور میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کام کیا۔ ہمیشہ امن، سلامتی اور رواداری کے پرچم کو بلند رکھا۔حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا صاحب ؒنے قرآن و سنت کی روشنی میں حقیقی تصوف کے اصول وضع کیے۔جو صدیوں سے راہ تصوف کے مسافروں کو منزل پر پہنچنے کا یقین فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں