قومی خود کفالت کیلئے مہنگائی کنٹرول کیلئے مو ثر اصلاحات کی جائیں :تھنک ٹینک 

Aug 24, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) رجسٹرڈ تھنک ٹینک انجینئرز سٹڈی فورم نے اپنے ہنگامی اجلاس میں و فا قی اور صو بائی حکومتوں سے معیشت بہتر کر نے  کیلئے مؤ ثر اقتصادی اصلاحات کیلئے عملی اقدامات جاری کرنے کی تجاویز دی ہیں۔ ملک قرضوں کے بڑھتے ہو ئے بوجھ سے نجات حاصل کرے اور بڑھتی ہو ئی مہنگائی کو روکا جائے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ماہرین کی ٹاسک فورسز اورگروپ قائم کیے جائیں اور عملی طور پر  اصلاحی اقدامات بلا تاخیر کیے جائیں۔ اس سلسلہ میں صنعتی اورزرعی پیدوار یت میں اصلاحات کیساتھ اضافہ کیا جائے جس سے اقتصادی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔ 60 سالہ پرانا نرخ نامہ کم کر کے بجلی کے اصل اخراجات کی بنیا د پر نیانرخ نا مہ بنایا جائے۔ ان میں کمی آچکی ہے اور ماہرین کی خدمات لی جائیں۔ مزید سر کاری تھرمل بجلی گھروں کی کار کردگی بہتر کر کے بجلی کی پیداوار بڑھا ئی جائے گی۔ گیس اور پٹرول کے ملکی ذخائر بڑھا نے کیلئے بھی مو ثر اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں