وفاقی حکومت ناکام پالیسیوں سے عوام کو ریلیف ،سستی اشیاء فراہمی میں ناکام:احمد محمود

Aug 24, 2024

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے کہا موجودہ وفاقی حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کے سبب عوام کو ریلیف اور سستی اشیاء فراہم کرنے میں ناکامرہی۔ حکمران طبقے نے ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غریب ملازمین پر بیروزگاری کا بم گرانے کے مترادف ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی تب ہی اداروں کی من پسند چہیتوں میں نجکاری کے نام پر بندر بانٹ ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنانا اور انہیں من گھڑت مقدمات میں ملوث کرنا وطیرہ رہا ہے۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت آج بھی متاثرین کے تمام جائز مطالبات کی حمایت اور ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے جو پارلیمینٹ کے اندر اور باہر ان کی مکمل حمائیت کے ساتھ ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گی۔

مزیدخبریں