لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی باکسر محمد وسیم کے پاسپورٹ کا معاملہ حل ہوگیا،کراچی میں موجود ڈنمارک سفارت خانے نے ان کا پاسپورٹ کلیکشن سینٹر بھجوادیا۔محمد وسیم نے22 جولائی کو ڈنمارک کے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کراویا تھا۔محمد وسیم نے ڈنمارک سفارت خانے کی جانب سے فون کال کی تصدیق کی، ان کا کہناہے کہ پاسپورٹ دیکھنے کے بعد ویزہ لگنے کا علم ہوسکے گا۔ویزہ لگنے کی صورت میں وہ جلد یوکے کی فلائٹ لیں گے تاکہ وہ جاکر اپنی تیاریوں کا آغاز کرسکیں۔ دوسال بعد محمد وسیم انٹرنیشنل فائٹ میں حصہ لیں گے۔ چار اکتوبر کو ان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے سیبلو کیساتھ مالٹا میں ہورہا ہے۔ ہفتے اور اتوار کو پاسپورٹ کلیکشن سینٹر تعطیل کی وجہ سے بند رہے گا تاہم پیر کو پاسپورٹ محمد وسیم کے حوالے کردیا جائیگا۔
ڈنمارک سفارت خانے نے محمد وسیم کا پاسپورٹ کلیکشن سینٹر بھجوادیا
Aug 24, 2024