لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں میچ کے آخری دن پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 281 رنز بنائے تھے جس میں علی زریاب آصف کی سنچری قابل ذکر تھی۔ بنگلہ دیش اے نے پہلی اننگز 404 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ ابرار احمد نے 103 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔