لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ایک طرف ٹیم گرائونڈ میں اتر رہی اور دوسری طرف چند کھلاڑیوں کی سیاسی اداکاری چل رہی ہے۔پی ایچ ایف کے صدر طارق حسین بگٹی اور جنرل سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے25 نئی ترامیم کی ہیں جن میں 63 نمائندگان نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا ہے، 57 ویں کانگریس میٹنگ کی گئی ہے۔پی ایچ ایف کے صدر طارق حسین بگٹی نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن نے فیصلے ہاکی کی بہتری کیلئے کیے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جو ضائع کر دیا گیا، پنجاب اور خیبر پی کے سے پاکستان ہاکی کو اچھے کھلاڑی مل رہے ہیں۔