لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی دادرسی کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔تاجر حضرات اپنی دکانوں اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی یقینی بنائیں۔شہری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں،خاتمہ ہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد مدینہ مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں نماز ِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہریوں سمیت مارکیٹ تاجروں کی کثیر تعدادنے کھلی کچہری میں شرکت کی۔محمد فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات صادر کئے۔ غلط رپورٹنگ پر ایس ایچ اولیاقت آباد کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ عرس پر دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے وقت بھگدڑ سے بچنے کیلئے بھی خاص انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ شہر کے داخلی اور اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
دکانوں ‘ اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروںکی تنصیب کا حکم
Aug 24, 2024