لاہور(نامہ نگار)چہلم حضرت امام حسینؓ اورعرس تقریبات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی 3 روزہ تقریبات کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے۔24 اگست تا 26 اگست تک عرس و چہلم تقریبات جاری رہیں گی۔ایک ایس پی،5 ڈی ایس پیز،111 ٹریفک انسپکٹرز، 9 سو وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔غلط پارکنگ کے خاتمے کیلئے 15 فوک لفٹرز، 4 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں عزاداروں و زائرین کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 7 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کیئے گئے ہیں۔زائرین اپنی گاڑی موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک،ناصر باغ، موری گیٹ اور دربار آئی ہسپتال میں پارک کر سکتے ہیں۔داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ، سنٹرل ماڈل ہائی سکول پارکنگ کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ناصر باغ، عقب ٹی بی ہسپتال، اڈا کراؤن اور پیر مکی سنگل لین میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا۔سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے کچہری چوک، بھاٹی چوک، پیر مکی سے جانب داتا دربار ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے سٹیشن، شاہدرہ سے لوئر مال آنیوالی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں،چوبرجی چوک سے لوئر مال/داتا صاحب آنیوالی ٹریفک کوایم اے اوکالج سے متبادل راستوں پر، انرسرکلرروڈسے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردو بازار کچہری روڈ،چوک ضلع کچہری،کارنر ڈی آئی جی آپریشن آفس،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی راؤنڈ آباؤٹ سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی۔ چوک ریٹی گن، چوک بلال گنج چوک بیری والا، موری گیٹ سے بھی کوئی ٹریفک مزارکی طرف نہیں جاسکے گی۔چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک لوئرمال روڈ پر داخل نہیں ہوگی۔ شاہدرہ سے اپر مال آنیوالے شہری براستہ ریلوے سٹیشن، پریس کلب سے اپر مال جاسکیں گے۔ چوبرجی اور پی ایم جی چوک سے راوی روڈ جانے والے شہری براستہ سگیاں رنگ روڈ جا سکتے ہیں۔لوئر مال روڈ، چوک ضلع کچہری تا یو ٹرن پیر مکی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔