لاہور(نامہ نگار)پنجاب بھر میں رواں سال دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں رواں سال دھواں چھوڑنے والی 69ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کئے،ٹریفک پولیس نے دھواں دینے والی 2088سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطلی کیلئے بھجوائے۔ 150گاڑیوں کیخلاف دھواں چھوڑنے پر ایف آئی آر بھی درج کروائی۔ رواں سال ٹریفک پولیس نے 36ہزار 459سے زائد گاڑیوں کودھواں چھوڑنے پر بند کیا۔ دھواں دینے والی 13سو 30گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے۔رواں سال دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 13 کروڑ 80 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔ دھواں دینے والی گاڑیوں کو 2000روپے کا جرمانہ کیا جارہاہے۔
رواں سال دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ
Aug 24, 2024