پولیس گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات‘پی ٹی آئی ایم پی اے فرحت عباس نے ضمانتی مچلکے جمع کر ادیئے

 لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاوس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی ایم پی اے حافظ فرحت عباس نے دو مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔ حافظ فرحت عباس ضمانتی مچلکے جمع کرانے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم حافظ فرحت عباس کو ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا۔ عدالت نے 7 ستمبر تک حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن