لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شہداء پولیس کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔دعاء میں سیف سٹی پولیس کیمونیکیشن افسران و سٹاف ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ شہدا ء ہمارا اثاثہ ہیں ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش
Aug 24, 2024