لاہور (لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شوکت سہیل بٹ نے دورہِ گوجرانوالہ کے موقع پر پولیس کی جانب سے خواتین کی سہولیات کیلئے بنائے گئے وویمن انکلیو کا دورہ کیا۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے وومینز انکلیو میں دی جانیوالی سہولیات بارے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سی ٹی او عائشہ بٹ، ایس ایس پی محمد رضوان ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور مزمل یار و دیگر افسران انکے ہمراہ ہیں۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ کو بتایا یہاں رپورٹنگ سنٹر میں خواتین سے ہر قسم کی درخواست وصول کر کے انہیں ہر ممکن سہولت دی جاتی ہے۔
شوکت سہیل کا پولیس کی جانب سے خواتین کی سہولیات کیلئے بنائے انکلیو کا دورہ
Aug 24, 2024