لاہور(کلچرل رپورٹر)دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا اللہ کے ولیوں کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش علی ہجویریؒنے خطہ کو نور اسلام سے منور کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد شاہ زنجان میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کے حوالے سے منعقدہ فیضان اولیاء اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو کہ پیر بھائی ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ نے حضرت میراں حسین شا ہ زنجانیؒ کی نماز جنازہ بھی پڑھائی تھی۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہناتھا اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے اے بندے تو مجھے یاد رکھ میں تجھے یاد رکھوں گا۔