ڈپٹی کمشنر کا دورہ لاری اڈہ  بادامی باغ ،انتظامات کا جائزہ لیا

 لاہور(خبرنگار)لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کے تحت، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے لاری اڈہ بادامی باغ کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور سی او ایم سی ایل بھی موقع پر موجود تھے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لاری اڈہ بادامی باغ میں فوری طور پر ڈی سلٹنگ اور صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن