یو ایم ٹی نے 29 ہزار 5 سو طلباء کو 11 ارب روپے کے وظائف سے نوازا

Aug 24, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کو پاکستان بھر کے 29 ہزار 5 سو سے زائد طلباء کو 11 ارب روپے کے وظائف دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ اقدام یو ایم ٹی کے اس عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے معیاری تعلیم کو سب کیلئے قابل رسائی بنایا جائے تاکہ مالی مشکلات باصلاحیت افراد کی تعلیمی امنگوں میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ پاکستان کے 110 اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے یو ایم ٹی کے 60 فیصد طلباء سکالرشپس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ اہم کامیابی جامع تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کیلئے یو ایم ٹی کی لگن کی عکاسی کرتی ہے جو قابلیت کو پروان چڑھاتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ یو ایم ٹی تعلیمی معاونت کے مواقع فراہم کر کے مستقبل کے لیڈرز کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔ یہ عظیم الشان اقدام ILM ٹرسٹ اور یو ایم ٹی کے بانی پروفیسر ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید)کی میراث کا اہم اعزاز ہے۔ ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کا مشن یو ایم ٹی کے صد ر ابراہیم حسن مراد اور پوری یو ایم ٹی فیملی آگے بڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں