اسلام اباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیب ہیڈکوارٹر میں دسویں "انویسٹی گیٹرز بیسک انڈکشن کورس، (IBIC-X)" کی کامیاب تکمیل پر پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کامیاب شرکاء کو اسناد اور کورس کے پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز دیں تقریب میں نیب افسران، شرکاء ‘ ان کے والدین اور اہلخانہ نے شرکت کی۔ نیب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈیمی کی جانب سے نیب کی اپنی مہارت اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تنظیمی ضروریات ‘ بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ٹیلرمیڈکورس منعقد کرایا گیا۔ اس 18 ہفتوں کے طویل کورس کو 14 افسران نے جوائن کیا اور مکمل کیا جن میں FPSC کے تجویز کردہ 11اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نیب کی اپنی اکیڈیمی میں تین حاضرسروس نیب افسران شامل ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مسٹر طارق راجپر، مسٹر وقار احمد اور مسٹرثناء اللہ نے کورس کے دوران بالترتیب پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔چیئرمین نیب نے تربیت مکمل کرنیوالے افسران کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ کسی دباؤ، لالچ یا ذاتی تعلق کا شکار ہوئے بغیر اپنے فرائض پوری ایمانداری، دیانتداری اور تندہی سے سرانجام دیں۔ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں غیر جانبداری سے تفتیشی کام کرنے کی تلقین کی۔ تاکہ وہ معاملے کی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے سائنسی طور پر جدید طریقوں سے تحقیقات کریں اور مسائل کے حل کیلئے لے آئوٹ آف باکس پالیسی اختیار کریں۔
افسر سچائی کا پتہ لگانے کیلئے جدید طریقوں سے تحقیقات کریں‘چیئرمین نیب
Aug 24, 2024