مسلح افواج کی ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں شرکت، 5 تمغے جیتے‘ آئی ایس پی آر

کراکس+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) چوتھے انٹرنیشنل ملٹری سپورٹس کونسل کے تحت ہونے والے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کی مسلح افواج کے کیڈٹس نے 5 تمغے اپنے نام  کیے۔انٹر سروسز پبلک انٹیلی جنس (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز  وینزویلا میں 16 سے 22 اگست تک منعقد ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا پاک فوج کے  دستے نے ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لیا اور  پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سروسز ٹیم نے ایونٹ میں 5 تمغے جیتے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرفورس کے چیف وارنٹ آفیسرمعید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔5 ہزار میٹر ریس میں کانسی اور10 ہزار میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ آرمی کے محمد اختر نے جیتا۔25 میٹرپسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں آرمی کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا، ٹیم میں نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے چاندی کا تمغہ جیتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کی جانب سے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن