عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے شہید ہونیوالے اہلکاروں کو سلام: نوازشریف

Aug 24, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بارے میں سن کر دلی رنج ہوا۔ عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور میری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ پولیس کے شہداء کے درجات بلند کرے‘ زخمیوں کو صحت یاب‘ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ 

مزیدخبریں