مصر نے فلاڈلفیا راہداری میں 8نگرانی ٹاور بنانے کی اسرائیلی تجویز مسترد کر دی

قاہرہ(آئی این پی) مصر نے فلاڈلفیا راہداری میں نگرانی کے 8ٹاور بنانے کی اسرائیلی تجویز مسترد کر دی ہے، مصر نے امریکی تجویز بھی مسترد کر دی جس میں صرف 2 ٹاور بنانے کی بات کی گئی تھی، عرب میڈیا کے مطابق فلاڈلفیا راہداری، رفح گزر گاہ اور جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل، مصر اور امریکا کے درمیان بات چیت جلد متوقع ہے،مصر کا اصرار ہے کہ رفح گزر گاہ اور فلاڈلفیا راہداری دونوں سے اسرائیلی افواج نکل جائے  اور مستقبل میں ان علاقوں میں اسرائیلی موجودگی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن