پیانگ یانگ(آئی این پی) شمالی کوریا نے امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کو اشتعال انگیز قرار دے دیا،شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے،پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں اور متعلقہ لاجسٹکس اور معاونت کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے،شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میںجنوبی کوریا کو امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اتحادیوں کی جانب سے جاری سالانہ فوجی مشقوں کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں اضافے کا اقدام قرار دیا ، وزارت خارجہ کے عہدیدار نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے اتحادیوں اور دوستوں کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے فوجی محاذ آرائی کو بڑھا رہا ہے، فوجی توازن کو خراب کر رہا ہے اور اس طرح خطے میں ایک نئے تنازعے کا خطرہ بڑھا رہا ہے۔
جنوبی کوریا کو امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت پر شمالی کوریا برہم
Aug 24, 2024