نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت سے 40 مسافروں کو لے کر نیپال پہنچنے والی بس اپنی منزل کے قریب دریائے مرسیانگدی میں گر گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس پوکھرا سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوئی تھی اور کھٹمنڈو میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ بس کے دریا میں گرنے پر نیپال کی فوج اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا جس کے دوران 14 لاشیں نکالی گئیں۔امدادی کاموں کے دوران 17 زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 10 مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔