غیر تربیت یافتہ عملے کیساتھ پرواز پر  بھارتی فضائی کمپنی پر 90 لاکھ روپے جرمانہ 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں  ڈی جی سی اے کی جانب سے فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور ان کے دو اعلیٰ آفیشلز پر مجمومی طور پر 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا فضائی کمپنی ایک سنگین شیڈولنگ کے واقعے میں ملوث پائی گئی جس کے انتہائی خطرناک اثرات سامنے آسکتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن