اسلام آباد (نیٹ نیوز+وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی 15 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں کی سماعت کی۔ اس دوران استدعا کی گئی خاتون رہنما کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟عالیہ حمزہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا انہوں نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے، اس پر جج نے سوال کیا آپ کو کتنے دن چاہئیں؟وکیل نے استدعا کی ہمیں عالیہ حمزہ کی ضمانت 2 ہفتوں کیلئے دیدیں، عدالت عالیہ نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی اور انہیں 15 دن بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔