متعدد وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء گنوا بیٹھے‘ 3 کاریں‘ 9 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے نصیر آباد میں عظیم کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 65ہزار روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سول لائن میں ارسلان افتخار اور اس کی فیملی سے4لاکھ 40 ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں واجد سے 3لاکھ 16ہزار‘ موبائل فون، گلبرگ میں مدثر سے 3لاکھ روپے‘ موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں شاہنواز سے 60ہزار اور موبائل فون، نواں کوٹ میں سرفراز سے 54ہزار‘ موبائل فون،کینٹ میں عثمان سے 45ہزار روپے، داتا دربار میں اسد سے 34ہزار‘ موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں عاطف سے 23ہزار روپے‘ موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں رفیق سے20ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے کاہنہ میں عمرکی دکان سے ساڑھے 3 لاکھ روپے اور سامان چوری کر لیا۔ ٹاؤن شپ، نصیر آباد اور غالب مارکیٹ سے 3کاریں، شاہدرہ ٹاؤن سے رکشہ جبکہ شادمان، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی، ہنجروال، لیاقت آباد، ساندہ، بھاٹی گیٹ اور نولکھا سے 9موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن