کل سے بارش کاامکان‘ بلوچستان میں سیلاب‘ حادثات ‘ 22افراد جاں بحق ہوچکے 

اسلام آباد‘کوئٹہ‘پشاور(خبرنگار‘بیوررپورٹ)محکمہ موسمیات نے بارشوں سے سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کی پیش گوئی کی ہے ملک کے بالائی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں آندھی کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا بھی خدشہ ہے محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے25اگست سے ملک کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی25اگست سے ملک کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہوا کا کم دبا مغربی بنگال پر موجود ہے‘ 25سے 29اگست کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں تیز ہواں کے جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 26سے 30اگست کے دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد اور 25 اگست کی رات سے 28اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے 28اگست کے دوران خیبرپی کے اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔کوئٹہ ‘بلوچستان میں مون بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 11 بچے بھی شامل ہیں جبکہ موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  بلوچستان میں مون سون بارشوں میں یکم جولائی سے اب تک 5448 افراد متاثر ہوئے جبکہ طوفانی بارشوں سے 158 مکانات مکمل منہدم اور 622 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن