اسلام آباد(خبرنگار)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2024جماعت گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونیوالے طلبا کا تناسب %58.75 جبکہ جماعت بارہویں میں پاسنگ پرسنٹیج %82.58 رہی ہے حصہ لینے والے طلبا کی تعداد 93257 تھی ۔ کامیاب طلبا کی تعداد 53369 رہی اسی طرح بارہویں جماعت میں حصہ لینے والے طلبا کی تعداد 90518 تھی جس میں کامیاب طلبا کی تعداد 72653 رہی ۔ پری میڈیکل میںسرگودھاکی عروبہ نے 1065 نمبر لے کر پہلی‘ گجرانوالہ کے تحریم نے1054 نمبر لئے‘ راولپنڈی کی ہاجرہ نے 1054 نمبر لے کر دوسری ‘راولپنڈی سے عافیہ واجد‘لاہور کینٹ نے 1053 نمبر لیے ‘لاہورکی آمنہ نے 1053 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ میںٹیکسلا کے علی نے 1045 نمبر لیکر پہلی‘بھیر اسلام آباد سے عبداللہ جواد نے 1043 نمبر لیکر دوسری‘بھیر اسلام آباد سے محمد حسیب اقبال ‘ راولپنڈی کینٹ سے 1037 نمبر لیے‘ جبکہ زانیہ قاسم نے بھی 1037 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔ سائنس جنرل گروپ میں اسلام آباد سے حوریہ نے 1036 نمبر لیکر پہلی‘عیشا صدیق نے 1025 نمبر لئے‘ دوسری جبکہ اسلام آباد سے امان نے 1023 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں راولپنڈی سے لائبہ نور السلام نے 971 اور آبپارہ اسلام آباد سے ایواز فہیم خان نے 971 نمبر لیکر پہلی ‘ آمرا محمود نے 966 نمبر لیکر دوسری ‘ فیضان علی نے961 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹی گروپ میںراولپنڈی سے سیرت فاطمہ نے 1003 نمبر لیکر پہلی‘ کینٹ سے سجل بلال نے 1001 نمبر لیکر دوسری‘ آبپارہ اسلام آباد سے عشمال نور نے 980 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔