لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔شکیب الحسن پر گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکہ کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کیساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔