کامونکی (نمائندہ خصوصی) بھینسیں چراتے ہوئے دو بھائی نالہ ڈیک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں نالہ ڈیک میں موضع صائب کے مقصود علی راجپوت کا اٹھارہ سالہ بیٹا حنان علی اور بیس سالہ رحمان عرف مانی گزشتہ روز اپنی بھینسیں چراتے ہوئے نالہ ڈیک کی طرف گئے جہاں پانی میں نہاتے ڈوب گئے۔ ریسکیو عملہ اور علاقہ مکینوں کی سر توڑ کوشش کے بعد دونوں بھائیوں کی نعشیں نکال کر واہنڈو ہسپتال پہنچا دیں۔ نوجوان بھائیوں کی ناگہانی موت پر اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔
کامونکی: بھینس کو چراتے 2 بھائی نالہ ڈیک میں ڈوب گئے
Aug 24, 2024