پشاور(بیورو رپورٹ)مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اور دیگر لیگی رہنما 8 ستمبر کا انتظار کریں انہیں لگ پتا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرانی روش پر چل کر جلسے کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں، ان کے غیر ذمے دارانہ بیانات فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش ہے، مینڈیٹ چوروں کے غیر ذمے دارانہ بیانات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ کل کا جلسہ عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا تھا، کسی بھی انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ ملتوی کیا گیا۔رانا ثنا اللہ ہر وقت ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات کی تاک میں بیٹھا ہوتا ہے۔ 8 ستمبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہوگا۔