چینی برائلر کی نئی قسم پاکستان آگئی‘42 دن میں 3 کلو وزن 

اسلام آباد(خبرنگار)چین پاکستان پولٹری بریڈنگ ایکسپورٹ تعاون میں اہم پیشرفت ،چین نے پاکستان کو پہلی بار اپنی مقامی نسل کی مرغی کی بریڈبرآمد کر دی ،چینی سفید برائلر کے172,800انڈوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ‘ انکیوبیشن کے بعد 'گوانگ منگ نمبر 2' پیرنٹ برائلرز کے 50 ہزار سے زائد سیٹ فراہم کر سکتے ہیں، چینی نسل کے   172,800 گوانگ منگ نمبر 2 سفید پنکھ والے برائلر کے  انڈے شامل تھیگوانگ منگ نمبر 2" وائٹ فیدر برائلر کا وزن 42 دن میں 3 کلو گرام سے زیادہ  ہو جاتا ہے۔یہ کھیپ فوشان گاومنگ ڈسٹرکٹ ژنگوانگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری کمپنی لمیٹڈ اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) کے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل سائنس (آئی اے ایس) کی جانب سے تیار کی گئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب چین نے پاکستان کو اپنی نسل کی مرغی  کی بریڈبرآمد کی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق   ژنگوانگ کے ڈپٹی جنرل منیجر اور وائٹ فیدر برائلر منصوبے کے انچارج لیو ڈاوی نے جوش و خروش سے کہا کہ مزید چینی انڈے بیرون ملک، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن