اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ اور پنجاب پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اندوہناک واقعہ کے مجرموں کو فی الفورگرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا اپنے ملک اورفرض کی خاطر دی جائے والی ان شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ہم پاکستان میں دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کر کے رہیں گے انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔