بھیرہ موٹروے پر کھڑی گاڑی سے ایک خاندان کے 4 افراد کی نعشیں برآمد

اسلام آباد + بھیرہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق دوران پیٹرولنگ بھیرا کے قریب اطلاع ملی کہ ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑی ہے، مدد کی غرض سے جب وہاں پہنچے تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرا پہنچایا گیا۔ہسپتال میں دوران علاج  چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بے ہوشی کی حالت میں لائے گئے ایک مریض کی حالت نازک ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں اور اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ جاں بحق افراد میں 60 سالہ رومیلا، 30 سالہ مہوش، 28 سالہ ثمر اور 4 سالہ عون شامل ہیں جبکہ 30 سالہ ڈرائیور عمر قاسم ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس اسٹیشن پھلروان، بھیرا کا عملہ بھیہسپتال پہنچ گیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ کار ڈرائیور  نے پولیس کو بتایا ہے کہ راستے میں ایک خاتون کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا۔پولیس کے مطابق گاڑی میں سے 2 جوس کے ڈبے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈبے کی ڈیٹ ایکسپائر ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...