لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے رحیم یار خان کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکوئوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ہماری پولیس نے بھی ملک میں امن قائم کرنے کے لئے ان گنت قربانیاں دی ہیں،شہدا کے لواحقین کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالی زخمی اہلکاروں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
حمزہ شہباز کا کچے میں ڈاکوئوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
Aug 24, 2024