پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی ثریا بی بی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں۔ ثریا بی بی نے ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے 20 لاکھ قرضہ لیا جو واپس نہیں کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کاغذات نامزدگی میں اس رقم کا ذکر نہیں کیا۔ الیکشن کمشن نے ثریا بی بی کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ خیبر پی کے ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ثریا بی بی کو قرض واپسی کیلئے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ثریا بی بی نے 20 لاکھ قرضہ لیا‘ منافع کے ساتھ ان کے ذمہ 30 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے چترال میں نجی سکول کیلئے قرضہ لیا تھا۔ ثریا بی بی کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے میرے خلاف درخواست دی ہے۔ سکول کا موجودہ مالک تمام معاملات کا ذمہ دار ہے۔ میرے وکیل نے تفصیلی جواب الیکشن کمشن میں جمع کرایا ہے۔
ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے ثریا بی بی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ‘ الیکشن کمشن نے نوٹس بھیج دیا
Aug 24, 2024