شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے جس کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی و ترقی رہا ہے۔ یہ وہ واحد جماعت ہے جو آج بھی ملک کے غریب طبقے کی خوشحالی کیلئے دن رات جدوجہد کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت و لگن پارٹی قیادت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔
ملکی ترقی، عوامی خدمت (ن) لیگ کی سیاست کا محور: عارف سندھیلہ
Aug 24, 2024