پھول نگر (نامہ نگار)سابق ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر لیسکو رانا فیصل حیات خاں نے اسسٹنٹ کمشنررانا امجد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج سسٹم کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کیلئے بلدیہ کو چار کروڑ روپے فنڈ جلد ٹرانسفر کرانے کیلئے اعلان کردیا ہے ۔ سابق ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر لیسکو رانا فیصل حیات خاںنے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد سی او بلدیہ عارف ،کاشف محکمہ بلڈنگ کے عملہ کے ہمراہ بلدیہ میں پریس کانفرنس کی جس پر شہر بھر کی معززین شخصیات نے شرکت کی جس میں مشتاق احمد بھٹی ،رانا کاشف شوکت ،محمود ،رائوف ،ملک اشرف ، منیر ، سید متقی شاہ ، سابق وائس چیئرمین رانا ماجد ،ڈاکٹر خالد بلا ،رانا عتیق ایڈووکیٹ،حاجی رانا راشد ،ناصر شرازی ،شاہ محمد اور اقلیتی مقامی رہنما گوما مسیح نے عید گاہ روڈ ،امام بارگاہ ، میانکے موڑ ، مریم کالونی ، صفاں والا چوک ، سٹیڈیم ملک کالونی ، شیر پورروڈ ، ڈھاباں فتح والا نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں زندگی بسر کرنی مشکل ہوچکی ہے ناقص سیوریج سسٹم کے پیش نظر ہماری گلیوں اور محلوں میں پانی کھڑا رہتا ہے۔رانا فیصل حیات خاں نے کہا کہ ہم پھول نگر شہر کو پھولوں جیسا شہر بنائینگے جب ہماری حکومت نہیں تھی تو شہر کے کسی بھی حصہ میں داخل نہیں ہوسکتے تھے ۔ جس جگہ پر خرابی ہوتی ہے نوجوانوں کو اپنے لیڈروں سے پوچھنا چاہئے کہ کیا وجہ ہے ان کا یہ حق ہے انہوں نے ووٹ دئیے ہیں۔ بلدیہ سی او نے کہا کہ ہمیں دو کروڈ روپے مل جائے تو سیوریج سسٹم ٹھیک ہوجائیگا جس پر رانا فیصل حیات خاں نے کہا کہ ہم آپ کو چار کروڈ روپے دلوانے کا اعلان کرتے ہیں ۔
پھول نگر کو پھولوں جیسا شہر بنائینگے : رانا فیصل حیات
Aug 24, 2024