تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے حکمران پریشان ہیں: ڈاکٹر اسلم خان 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ ترنول جلسہ کا این او سی معطل کرکے حکمرانوں نے اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت حکمرانوں کو پریشان کئے ہوئے ہے جو پارٹی کو دیوار سے لگانے کی مسلسل سازشیں کر رہے ہیں مگر ان کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور حکمرانوں کے جعلی اقتدار کو قبول کرنے کو تیار نہیں حق حکمرانی پی ٹی آئی کا ہے جسے قوم نے انتخابات میں مینڈیٹ دیا جسے دھاندلی کے ذریعے تبدیل کر کے کرپٹ و نااہل ٹولے کو اقتدار پر مسلط کردیا گیا، پوری قوم مسائل کا شکار ہے مگر حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا بوجھ بڑھا کر غریب افراد کو زندہ درگور کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن