قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت سرکاری واجبات کیریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جعفر چوہدری، تمام اسسٹنٹ کمشنر ز‘ ڈسٹرکٹ سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ، تحصیلدارز، نائب تحصیلدارز اور تمام افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ، تاوان ، سٹیمپ ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسز کی وصولی اور انتقال کے اندراج کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 7 لاکھ 79 ہزار 184 روپے کی ریکوری، آبیانہ کی مد میں 7 کروڑ 11 لاکھ 87 ہزار 544 روپے کی ریکوری، سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 99 لاکھ 1 ہزار 899 روپے کی ریکوری کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسروں کو حکم دیا کہ وہ گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔