ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) ڈی پی او سید ندیم عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسروں اور ہیڈ برانچز سے تعارفی میٹنگ کی۔ ڈی پی او نے تمام پولیس افسروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی، سرکل افسروں، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سی آئی اے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ایچ اوز، اور ہیڈ برانچز نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے تمام سرکل افسروں اور ایس ایچ اوز سے تعارف کے بعد آپریشنل گائیڈ لائنز پر بریفنگ دی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سرکل افسروں اور ایس ایچ اوز ڈے اینڈ نائٹ پٹرولنگ کو موثر اور یقینی بنائیں اور پٹرولنگ کرنے والے دیگر افسران و اس بابت بریف کریں۔ ضلع بھر میں مویشی اور سبزی منڈیوں، بینک ہائے اور پٹرول پمپس و دیگر ہجوم والی شاپس اور دیگر مقامات کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے۔ تھانوں میں تفتیش کو منصفانہ اور شفاف بنائیں۔
ڈی پی او ننکانہ کی ضلع بھر کے پولیس افسروں سے تعارفی میٹنگ
Aug 24, 2024