شیخوپورہ: گارمنٹس سٹی یونٹ کے منصوبہ کی نیلامی ‘ من پسند ٹھیکہ دار کو الاٹ 

 شیخوپورہ(عظیم علی شیخ،امتیاز احمد شیخ، امجد علی سلطانی سے)محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ایس ای کی مبینہ ملی بھگت سے شیخوپورہ کے صنعتی زون قائد اعظم اپریل پارک میں گارمنٹس سٹی یونٹ کے منصوبہ کی نیلامی پیپرا رولز کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند ٹھیکہ دار کو الاٹ کردیا گیا ہے اس منصوبہ کی باقاعدہ نیلامی 5 ستمبر کو دوپہر دو بجے آن لائن ہونا تھی مگر محکمہ کی ایس ای نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نجی کنسٹرکشن کمپنی کو یہ منصوبہ الاٹ کردیا ہے اس منصوبہ کیلئے 65کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن کے تحت سٹی گارمنٹس میں سٹیچنگ یونٹ، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، انفارمیشن ڈیسک سمیت 12 سے زائد ٹیکینکل و فنی دفاتر و بلڈنگز تعمیر کی جانی ہیں جو چھ منزلہ عمارت پر مشتمل ہیں اس منصوبہ کی نیلامی کیلئے ٹھیکہ داروں کو پانچ ستمبر دوپہر دو بجے تک کا وقت دیا گیا ہے ۔ پروفیشنل ٹھیکہ داروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصوبہ کی از سر نو نیلامی میرٹ پر کروانے کیلئے احکامات جاری کریں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ کمپنی نے کام بھی شروع کردیا ہے جس میں انتہائی ناقص و غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ذرائع نے پیپرا رولز سے ہٹ کر منصوبہ کی الاٹمنٹ کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن