نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) سماجی شخصیت میاں شفاعت علی نے کہا کہ کچے کے ڈاکو ئوں کا پولیس جوانوں کو شہید کرنا سکیورٹی اداروں فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔پولیس اہلکاروں کی شہادت سے پوری قوم دکھی ہے حکومت کمزروی مت دیکھائے اور سماج دشمن عناصر کو کچل کر رکھ دے۔عرصہ دراز سے کچے کے ڈاکوئوں کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا اگر فورسز ہی غیر محفوظ ہیں تو لوگ کہاں جائیں گے ۔