چونیاں:7 کنال سے زائد سرکاری رقبہ و اگزار ‘ شہریوں کیلئے پارک بنوانے کا اعلان 

Aug 24, 2024

چونیاں(نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) مقامی انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی 7 کنال 13 مرلہ سرکاری جگہ کو واگزار کرایا۔اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار، ڈی ایس پی چونیاں رانا زاہد ،تحصیلدار،چیف افسر ،حلقہ پٹواری ،ایس ایچ او چونیاں،ایس ایچ او چھانگا مانگا اسلم بھٹی نے موقع پر رقبہ تالاب واگزار کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے موقع پر ہی تالاب والی جگہ کو فیملی پارک بنانے کا اعلان کر دیا۔ اور موقع پر ہی صوبائی گورنمنٹ نے رقبہ تحویل میں لیکر پودے بھی لگوا دیئے ۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو قابضین کے خلاف کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں