شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) پٹرولنگ پولیس کی غفلت او رلاپرواہی کے باعث شیخوپورہ سے گزرنے والی مختلف ہائی ویز پر ٹرکوں ،ٹرالوں نے سڑکوں کے کناروں پر اڈے بنا لیے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ پٹرولنگ پولیس ان ٹرکوں اور ٹرالوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کر کے انہیں دن رات سڑکوں کے کنارے کھڑے ہونے کی اجازت دے رکھی ہے اکثر لاہور روڈ اور فیصل آباد رو ڈپر واقع مختلف فیکٹریوں کے باہر سڑکوں پر ٹرکوں اور ٹرالوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہے جس کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخوپورہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے دفتر میں بیٹھ کر ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پٹرولنگ پولیس کے اہلکار سڑکوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں ،ٹرکوں ،ٹرالوں ،رکشوں سے مبینہ طور پر بھاری بھتہ بھی وصول کر رہے ہیں اس کے علاوہ ایکسل لوڈ سے زیادہ گاڑیاں ٹریکٹر ٹرالیوں ٹرکوں کی بھی بھرمار ہے ۔شہریوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،ایس پی پٹرولنگ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔