(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا ماضی انتقامی سیاست پر مبنی ہے : چوہدری مسعود محمود 

بھکھی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری مسعود محمود گردور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے حکمران اپنی بوکھلاہٹ ظاہر کررہے ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا ماضی انتقامی سیاست پر مبنی ہے دونوں جماعتوں نے اپنے ادوار اقتدار میں ایک دوسرے کی کردار کشی کی اور الزام تراشی کرنے سمیت جبر کا بازار گرم کیا اب دونوں ملکر پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پارٹی کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن